اڈپی،11؍ مارچ (ایس او نیوز) کارپینٹر فش یا سا فش کے نام سے پہچانی جانے والی ایک کمیاب قسم کی شارک مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لگی جسے دیکھنے کے ملپے بندرگاہ پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا ۔
مچھیروں کے ہاتھ لگی ہوئی اس مچھلی کا وزن 250 کلو گرام بتایا جاتا ہے جسے کرین کی مدد سے بوٹ سے اتارا گیا ۔ پھر یہ مچھلی منگلورو کے لئے روانہ کردی گئی ۔ شارک مچھلی کی یہ نسل دھیرے دھیرے ختم ہوجارہی ہے ۔ اس خاصیت کے یہ ہے کہ بڑھئی کی آری جیسی اس کی ایک لمبی دندانے دار چونچ ہوتی ہے ۔